راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں دوافراد جان کی باز ی ہارگئے ۔تھانہ ریس کورس کو قیصر محمودنے بتایاکہ میرا17 سالہ بھتیجا طیب فیصل گھر موجود تھاکہ رات 10بجے کے قریب اس کے دوست محمدیوسف نے اسے ویسٹریج مارکی اپنے پاس بلوایا۔کچھ دیربعد ہمیں اطلاع ملی کہ کسی نے طیب کو فائر مار ا ہے اور وہ زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی ایمرجنسی میں ہے ۔جب میں ،محمددانش اور شیرازمحمودپہنچے تو طیب فیصل فوت ہوچکاتھا۔ہمیں یقین ہے کہ محمدیوسف نے کسی دیگر ملزم کے ساتھ مل کر فائر مار کرناحق اسے قتل کیا یا کروایا۔وجہ عناد یہ ہے کہ میں نے اپنے بھتیجے کے ساتھ محمدیوسف کودوستی سے منع کیاتھا۔ادھر تھانہ کورال کے علاقہ شریف آباد کورال میں ایک نالہ سے بوری بند لاش ملی جسے پولیس نے قبضہ میں لے کرہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ اوکورال میاں عمران کے مطابق لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور اس کی عمرپینتیس چھتیس سال معلوم ہوتی ہے ۔