• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئینی حدود کا پابند ہونا ہوگا، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک و مِلت کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ریاستی اداروں کی طاقت اور بالاتر رہنے کی خواہشات نہیں قومی ڈائیلاگ اور آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئینی حدود کا پابند ہونا ہوگا۔ آئین، آزاد عدلیہ، انتخابات اور ووٹ کے تقدس کو پامال کرکے عدم استحکام ختم نہیں ہوگا۔ قومی سلامتی کے لئے دہشت گردی خوفناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی، اسلامی نظریاتی بنیاد کے حامل مستحکم سیاسی نظام کے لئے آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت بھی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات باندھنے کی بجائے سیاسی ڈائیلاگ کریں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی مشاورتی اجلاس، سفارتکار عبدالباسط اور خورشید احمد (وِنگ کمانڈر) سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بنوں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور اداروں پر مسلسل دہشت گردی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید