• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج، راولپنڈی پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ 24نومبر کو پی ٹی آئی کےاحتجاج کے سلسلے میں سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں گیاہے کہ راولپنڈی پولیس ملازمین کی ایمرجنسی چھٹی کےسوا تمام قسم کی چھٹیوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چھٹی پر گئے تمام افسران اور اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر فوری طور پر 21نومبر کیشام 5 بجے تک رپورٹ کریں۔ حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ عدم تعمیل اور امن و امان کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ کنٹرولنگ افسران فوری طور پر میجر پنشمنٹ ملازمت سے برطرفی کی سزا دیں گے۔ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ نفری کی کمی پوری کرنے کے لئے سی پی او راولپنڈی نے ڈسمس اور معطل کئے گئے متعددملازمین کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور انہیں کہاگیا ہے وہ فوری طور پر پولیس لائن میں حاضری یقینی بنائیں ۔
اسلام آباد سے مزید