کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمدنے کہا ہےکہ اگرسندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے،انہوں نے کہا کہ سندھی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر دریائے سندھ سے پنجاب کیلئے مزید نہریں نکالنے کی کوشش کو غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کا کالا باغ ڈیم پر اعتراز تھا ہی اس لئے کہ انہیں خدشہ تھا کہ کالا باغ ڈیم کے زریعے پانی روک کر پنجاب کیلئے نئی نہریں نکالی جائینگی اور دریائے سندھ کا پانی مناسب مقدار میں سمندر میں نہ گر اتو پہلے ہی ہزاروں ایکڑزمین سمندر کی نظر ہوچکی نہریں نکالنے سے مزید تباہی ہوگی۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے لاکھ اختلاف سہی لیکن ہم سندھ کے مستقل باشندے ہیں اگرسندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔