کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںجمعہ کو سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا اللہ داد خیر خواہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن آغا عمر احمد زئی کی استدعا پر بلوچستان کے ضلع قلات اور خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں شہید ہونیوالے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔