کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے بیان میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں من پسند رزلٹ اور ہونہار اسٹوڈنٹس کو نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن بلوچستان کا واحد ادارہ جس میں بلوچستان بھر کے ہونہار اسٹوڈنٹس غریب طلباء محنت دن رات محنت کرتے ہیں حالیہ رزلٹ سے پبلک سروس کمیشن کا ادارہ اپنی ساکھ غریب طلباء کو نظر انداز کرکے من پسند رزلٹ سے اپنا حیثیت کھو چکا ہے بیان میں کہا کہ حالیہ ایس او اے سی کے رزلٹ نے پبلک سروس کمیشن کی خودمختاری و میرٹ کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیاہے۔ بیان میں کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے امیدوار کو پولیٹیکل سائنس میں صرف دو نمبر دئیے گئے بیان میں مطالبہ کیا کہ پبلک سروس کمیشن بلوچستان میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔