• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی گارڈ نے گولی مار کر خود کو زخمی کر لیا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سی پیک روڈ پر نجی شادی ہال میں مہمان کے نجی گارڈنے خود کو گولی ماکر شدید زخمی کردیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق ارباب کرم خان روڈ کے رہائشی عمران ولد لعل محمد نے گزشتہ شب سی پیک روڈ پر واقع نجی شادی ہال میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران خود کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا گارڈ ایک بااثر شخصیت کا محافظ بتایا جاتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید