کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نعمت اللہ، ضیاء الحق، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرنے دیا جائے، مقدمات اور گرفتاریوں کی بجائے اسے جمہوری راستہ دیا جائے۔ اس وقت حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت ہزاروں کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنا کر ان پابندسلاسل کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم اور گرفتار رہنماؤں و کارکنوں کو رہاکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف بدامنی عروج پر ہے لیکن حکمرانوں کی تمام تر توجہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مرکوز ہے۔