• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنوں نے ہی کھود دی: فیصل واؤڈا


سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہینِ عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے، ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

قومی خبریں سے مزید