دبئی (جنگ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہاہےکہ ان کاملک اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری کررہاہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی میں شائع انٹرویو میں کہی۔ گزشتہ 26؍ اکتوبر کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایران کے 200؍میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اب ایران نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیلی اہداف کونشانہ بنانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔