• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز کی پسلیاں اس وقت ٹوٹیں جب وہ زندہ تھے، تحقیقاتی ٹیم کو وضاحتی خط

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خصوصی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو وضاحتی خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی پسلیاں اس وقت ٹوٹیں جب وہ زندہ تھے۔

5 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو وضاحتی خط لکھا ہے۔

اس خط میں انہوں نے ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ متفقہ طور پر نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی پسلیاں اس وقت ٹوٹیں جب وہ زندہ تھے۔

خیال رہے کہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے جاری کی، جس پر تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹر شاہنواز کی پسلیاں ٹوٹنے پر مزید وضاحت مانگی تھی۔

19 ستمبر کو سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

بعد ازاں 15 اکتوبر کو عدالتی حکم پر ڈاکٹر شاہنواز کی عمر کوٹ میں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید