• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی کے ہاسٹلز کو بند کرنا طلباء کیساتھ ظلم‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر لطیف کاکڑ اور آرگنائزنگ باڈی کے ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کو سیکورٹی اور ریپئرنگ کے نام پر بند کرنا طلباء و طالبات کے ساتھ ظلم ہے۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ان ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ امتحانات کے دوران ہاسٹلز بند کرنا طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جس سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، دور دراز علاقوں سے آئے طلباء کو ایک دم ہاسٹلوں سے بیدخل کرنا قبول نہیں ۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ ہاسٹلز کو فی الفور کھولا جائے اور ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید