• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی موت نا قابل تلافی نقصان ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی سیاسی علمی و ادبی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ سیاست کے نشیب و فراز سے بخوبی آگاہ تھے انکی بصیرت و سنجیدگی کی ضرورت اس وقت زیادہ تھی لیکن بدقسمتی سے وہ بچھڑ گئے۔جوکہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ علم و ذہانت کی دنیا اور سیاسی شعور و آگہی کی عملی داستان تھے۔ان کی سیاست و جدوجہد فکری طور پر مستحکم و شعوری طور پر بلند تھی۔ نیشنل پارٹی پارٹی کے مرکزی رہنماء و دانشور کو برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ بی ایس او جیسے عظیم درسگاہ کا حصہ رہے اور اس کے مرکزی چیرمین بھی رہے۔وہ مدلل انداز میں اپنی بات رکھتے ہے۔جو کسی بھی سیاسی اہل علم کیلیے مفید اور قابل قدر ہوتی۔ نیشنل پارٹی ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریگی۔
کوئٹہ سے مزید