کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ و بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں منگل 26 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی شہبازٹاون ، جناح ٹاون ، دیبہ ، مارکر فیکٹری ، نواں کلی ، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، مالک، کسٹم اور بروری فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ سریاب گرڈ اسٹیشن کے جوائنٹ روڈ اور نواب خیر بخش مری فیڈرز سے 26نومبرتا 28 نومبرصبح 9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ کچلاک گرڈ اسٹیشن کے کچلاک سٹی،ولی خان، ستار، مجیب، ڈی ایچ اے، نیو اغبرگ،اے ایس ڈی بلیلی اور واسا فیڈروں سے 26اور27نومبر کو صبح10 بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ ٹرانسمیشن لائن اور برقی تنصیبات پر مرمت کے سلسلے میں 26نومبرکو صحبت پور گرڈاسٹیشن سے صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک جبکہ اسی روز 132 کے وی نال اور پنجپائی گرڈ اسٹیشنزسے صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔