• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر بلاک شناختی کارڈ کھول دیا گیا

کوئٹہ (پ ر)وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی سیف اللہ نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے کوئٹہ نادرا آفس میں شناختی کارڈ کے لئے اپلائی کیا تھا مگر کوئی وجہ بتائے بغیر ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ وہ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیوں کے سامنے بھی پیش ہوئے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ سائل کی درخواست موصول ہو نے پر ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا۔اور نادرا عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔مگر نادرا کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ کھول دیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ کھول دیا۔
کوئٹہ سے مزید