• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کو کھنڈرات بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی تباہی و بربادی اور شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کوئٹہ سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے پوچھا جائے کہ ان کے ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ہوئے ہیں ، سابقہ ارکان اسمبلی نے فنڈز بے دریغ لوٹے جس کا حساب لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام روڈ کھنڈر بن چکے ہیں اور پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، جبکہ اسٹریٹ لائٹس بھی غیر فعال ہیں۔
کوئٹہ سے مزید