کوئٹہ ( پ ر)قمبرانی روڈ ملک بشیر چوک کلی کوز باغ الف دین کے مکینوں نے بیان میں کہاہے کہ علاقے میں ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بارہا کیسکو حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن مسئلے کے حل کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے مکینوں نے بیان میں وفاقی محتسب سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ٹرانسفارمر کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فوری فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ۔