کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ سے اغواء ہو نے والے 10سالہ مصور خان کی عدم بازیابی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال پر کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹریفک معطل ، چمن پیسنجر ٹرین بھی روانہ نہیں ہو سکی اور منسوخ کر دی گئی ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق آج سے دوبارہ مسافر ٹرین معمول کے مطابق چلے گی۔