• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم نائن موٹروے پر رسائی اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم نائن موٹروے پر رسائی اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست پر دائرہ اختیار کی بنیاد پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ آئینی درخواست کی سماعت کے ہمارے اختیارات کل تک تھے، آج ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جوڈیشل کمیشن نے کل تک تمام ججز صاحبان کو کیسز سننے کی اجازت دی تھی، ہم تاریخ دیدیتے ہیں، دیکھتے ہیں آئینی بینچ کیس کی سماعت کرتا ہے یا کوئی اور، عدالت کے آرڈر لکھوانے کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ حکم امتناع کے باوجود کام جاری ہے، عدالت نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا بدتمیزی ہے، اگر حکم امتناع کے باوجود کام جاری ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید