• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 بی لانڈھی میں غیر قانونی کنکشن کے ذریعے پانی چوری پکڑی گئی، کمشنر کو رپورٹ پیش

کراچی (پ ر)ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نےکمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 36بی لانڈھی میں غیر قانونی کنکشن کے زریعے واٹر کارپوریشن کے ایکس ای این کی ملی بھگت سے پانی کی چوری کرکےفروخت کیا جا رہا تھا، آطلاع ملنے ہر اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی ہنگامی ٹیم تشکیل دی اورپانی کی سپلائی کر نے والی گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف ایف آئ آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے کمشنر سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے۔کہ وہ پانی کی چوری اور پانی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام میں واٹر کارپوریشن کی مدد کریں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید