کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز 7013.455 ملین کا 4سال کا آڈٹ ریکارڈ پی اے سی کو فراہم نہیں کرسکا ، جس پر پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے اربوں روپے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ ہونے پر محکمے کے افسران پر برہمی کا اظہار کیا ،پی اے سی اجلاس میں سندھ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے سالانہ ضلعی اے ڈی پی کی مد میں رقوم محکمہ ورکس سروسز کے بجائے براہ راست ڈی سیز کو بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ ورکس سروسز کے سیکریٹری نے ضلعی اے ڈی پی کی رقوم براہ راست ڈی سیز کو فراہم ہونے کی وجہ سے ضلعی اے ڈی پی کا ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت کرلی، پی اے سی چیئرمین نے آئندہ اجلاس میں متعلقہ ڈی سیز کو ضلعی اے ڈی پی کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔