• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، خواتین کے خلاف تشدد روکنے کیلئے 16 روزہ سرگرمیوں کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ خواتین کی تنظیم کے تحت ʼخواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے 16 روزہ سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے اقوام متحدہ خواتین کی تنظیم نے "کوئی جواز نہیں" مہم کا آغاز جامعہ کراچی میں کیا، اقوام متحدہ خواتین کی تنظیم کے صنفی بنیادوں پر تشدد کو روکنے کے لیے سرگرمیاں 10 دسمبر تک جاری ر ہیں گی، جامعہ کراچی میں خواتین اور لڑکیوں پر صنفی بنیادوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق تھیئٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، اس سال "کوئی جواز نہیں" عنوان کے سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے ہمارا محکمہ کام کررہا ہے، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات صرف تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ ترقی پسند سوچ کی پرورش گاہ بھی ہیں۔ یو این ویمن پاکستان کی نمائندہ لوئس نیلن نے افتتاحی خطاب میں مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "رولنگ ریزسٹنس جیسے تخلیقی پلیٹ فارمز کے ذریعے ہمارا مقصد مکالمہ شروع کرنا، ہمدردی پیدا کرنا اور کمیونٹیز کو تشدد کو مسترد کرنے کی ترغیب دینا ہے،ڈین آف سوشل سائنسز کراچی یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے مہم کی میزبانی پر یو این ویمن کا شکریہ ادا کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید