کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں، پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کردیا گیا ایس بی سی اے کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلبرگ ٹاؤن،ناظم آباد ، مسلم آباد سی ایچ ایس ، لیاری اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔