کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مرکزی جماعت اہل حدیث سندھ کے صدر مولانا امیر عبداللہ فاروقی نے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما عمران احمد سلفی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کہا ہےکہ دہشت گردی ملک کے لیے تباہی کا سبب ہے جس کو اب کسی طرح سے بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے پارہ چنار میں دہشت گردی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بار بار یہ کوشش کی جارہی ہے مسلمان مکاتب فکر کے درمیان جنگ ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے درمیان مکمل رابطہ ہے ۔