کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب عوام کا استحصال بند کیا جائے سندھ حکومت مزدوروں کو اعلان کے مطابق تنخواہ دلائے، عوام کے حقوق کا استحصال ہورہاہے، روزگار ہے نہ ہی تعلیم وصحت غریب کو میسر،جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے،جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم وصحت اور معاشی آسانی دیتا ہے،بجلی،گیس، ٹیلیفون کے بلوں اور پیٹرول پر بے جا ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،روزمرہ استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ختم اور انہیں سستا کیا جائے، غریبوں کے حقوق کے حل کیلئے آواز بلند،اتحادد ویکجہتی سے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو زمین بوس کردینگے۔