ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دربار حضرت شاہ شمس تبریز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اس سلسلے میں 390 ملین کی لاگت سے دربار اور ملحقہ عمارت سمیت لنگر خانہ اور داخلی راستوں کی تاریخی حیثیت بحال کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دربار شریف کی اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز محمد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے بریفنگ لی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے لنگر خانے اور احاطہ دربار کی تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ بھی کیا جبکہ ایکسین بلڈنگز محمد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے دربار کو توسیع دیکر تاریخی حیثیت بحال کی جارہی ہے جبکہ 390 ملین کی لاگت سے لنگر خانہ اور احاطے سمیت دربار کے توسیعی منصوبے پر کام جاری ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ دربار کی سیکورٹی اور پارکنگ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل چائلڈز نیو ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور انکی اسسمنٹ پراسس کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو بہتر ماحول اور معاونت فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔