ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں امریکی سیاح کو مقدس مقبرے کے تاریخی دروازے کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 65 سالہ امریکی سیاح اسٹیو ہیز سالانہ تعطیلات منانے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ جاپان آیا تھا۔ میجی جنگو کا مزارٹوکیو کے مشہور ترین مقبروں میں شامل ہے، جہاں جاپان کے مشہور بادشاہ کی یادگار ہے۔ پولیس کے مطابق سیاح نے دروازے کو ناخنوں سے کھرچنا شروع کیا اور چند لاطینی حروف تہجی لکھے۔