انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکیہ میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی شدید متاثرہوگیا ۔برفانی طوفان کے باعث سیکڑوںپروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ سڑکوں پربھی ٹریفک شدید متاثرہوگیا ۔برفباری کےباعث درجہ حرارت منفی 5تک گرگیا ،جب کہ پہاڑی علاقوں میں 50سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ، استنبول اور دیگر کئی شہروں میں ہرطرف سفیدی چھا گئی ، عمارتوں اورگاڑیوں پر برف کی موٹی تہ جم گئی۔ برفانی طوفان سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ شہری انتظامیہ راستے صاف کرنے میں مصروف ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث ہوائی اڈوں پر طیاروں کی آمدروفت بھی تعطل کا شکار ہے۔