بیجنگ(اے ایف پی)امیگریشن اورفینٹینائل کی غیرقانونی تجارت کے ردعمل میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین اور دیگر جگہوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرنے کے عزم کے بعد چین نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ تجارتی جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوگی۔امریکہ میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے، چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اپنے بیان میں ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئےان اقدامات کی تفصیل دی جو بیجنگ فینٹینائل کی غیرقانونی تجارت کو روکنے میں مدد کے لیے کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ثابت کرتے ہیں کہ چین کی جانب سے جان بوجھ کر فینٹینائل امریکہ میں داخلے کی اجازت دینا حقائق اور حقیقت کے بالکل خلاف ہے۔