کولمبو (اے ایف پی) سرکاری ترجمان نالندا جیتیسا نے گزشتہ روز کہا کہ سری لنکا نے امریکی رشوت ستانی کے الزامات کے تناظر میں بھارت کے اڈانی گروپ کی مقامی سرمایہ کاری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نالندا جیتیسا نے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ بریفنگ میں کہا کہ وزارت خزانہ اور خارجہ دونوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی گروپ کو دیئے گئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیں۔اطلاعات اور صحت کی وزیر نالندا جیتیسا نے کہا کہ ان دو رپورٹوں کی بنیاد پر ہم ان منصوبوں کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔اڈانی وہ پہلا غیر ملکی سرمایہ کار تھا جس نے 2022 میں اس کی اقتصادی خرابی کے بعد سری لنکامیں سرمایہ کاری کی۔سابقہ انتظامیہ کے تحتسری لنکا نے فروری 2023 میں جزیرے کے شمال مغرب میں 442 ملین ڈالر کے اڈانی ونڈ پاور کے معاہدے کی منظوری دی تھی، لیکن یہ وسیع منصوبہ ماحولیاتی مسائل پر عدالتی چیلنج کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔