• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6جنوری کا کیس ختم ہوگیا۔اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020کے دارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوشش پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ادھر دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملکوں میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے پہلے دن میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے احکامات پر دستخط کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید