ویانا (اے ایف پی) 2023 میں دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک خاتون اپنے ساتھی یا رشتہ دار کے ہاتھوں قتل کی گئی، اقوام متحدہ نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ خواتین کا قتل خطرناک حد تک بلند سطح پر ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) اور یو این ویمن ایجنسی کی گزشتہ روز شائع ہونے والی مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 85ہزار خواتین اور لڑکیاں لوگوں کے ہاتھوں قتل کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 60 فیصد یا 51ہزار سے زائد خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھی یا رشتہ دار کے ہاتھوں ماری گئیں۔یہ یومیہ 140خواتین یا ہر 10منٹ میں ایک کے مساوی ہے،جو ان کے قریبی افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔