سیم ریپ (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے گزشتہ روز اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کے خطرے کی تجدیدکو تنقید کا نشانہ بنایا، چند روزقبل امریکہ نے یوکرائنی افواج کو ہتھیار فراہم کرنے کا کہا تھا۔اینٹی پرسنل مائن بان ٹریٹی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کمبوڈیا میں ایک کانفرنس میں بھیجے گئے بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور تباہ کرنے کے کام کو سراہا، انہوں نے بیان میں کہا کہ لیکن خطرہ برقرار ہے، اس میں کنونشن میں شامل کچھ فریقوں کی طرف سے اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کا دوبارہ استعمال شامل ہے، اور ساتھ ہی ساتھ کچھ پارٹیاں ان ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے اپنے وعدوں میں پیچھے ہٹ رہی ہیں۔