• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی کال پر امریکی ریاست ٹیکساس میں ریلیاں اور مظاہرے

‎ٹیکساس(رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) بانی پاکستان تحریک انصاف کی کال پر دنیا بھر کی طرح امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں، جن میں ہیوسٹن، ڈیلس، آسٹن، اور پلانو شامل ہیں، میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مظاہروں میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔‎ہیوسٹن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان، جبکہ ڈیلس میں ندیم زمان، لبنہ خان، ریاض حسین، اور نازیہ خان نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے خاتمے، پاکستان میں جمہوریت اور آئینی حقوق کی بحالی، اور عوامی مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔‎ مظاہرین نے اس موقع پر جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگائے اور پاکستان کے ملی نغمے اور انقلابی گیت گائے۔ مقررین نے موجودہ حکومت کو غیر منتخب قرار دیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور عمران خان کی رہائی کو ناگزیر قرار دیا۔‎مقررین اور مظاہرین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پیش کردہ تین بڑے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے پر زور دیا۔‎

دنیا بھر سے سے مزید