سیئم ریپ (اے ایف پی) یوکرین کو بارودی سرنگیں دینے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیلئےکمبوڈیا کے صوبےسیئم ریپ میں ینٹی پرسنل مائن بان ٹریٹی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے جاری کانفرنس کے باہر گزشتہ روز دنیا بھر سے بارودی سرنگ کے متاثرین جمع ہوئے،کانفرنس میں یوکرین کا ایک وفد موجود تھا، اور اس سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی سرزمین پر بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں پیش رفت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔2005میں شمالی یوگنڈا میں ایک بارودی سرنگ کی وجہ سے ایک ٹانگ سے محروم ہونےوالے الیکس منیابابازی نے کہا کہ وہ روسی افواج سے لڑنے کیلئےیوکرین کو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں فراہم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جیسے مزید لوگ نہیں دیکھنا چاہتے،ہربچھائی گئی بارودی سرنگ کسی بچے، شہری، یا خاتون کے انتظار میں ہے کہ ان کی ٹانگیں اڑا دے،یا اس کی جان لے لے۔