جے پور (اے ایف پی)حریف شاہی بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد گزشتہ روز بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے راجستھان میں ایک پرتعیش پہاڑی محل کا عارضی کنٹرول سنبھال لیا ، اس کے مضبوط دروازوں کے باہر بھائیوں کے وفاداروں کے درمیان تصادم میں انہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔پیر کی شب میواڑ کے تاریخی شاہی خاندان کے سربراہ بڑے بھائی وشوراج سنگھ کو ان کے چھوٹے بھائی اروند سنگھ کی جانب سے داخلے سے روکنے سے پیدا ہونے والی بدامنی کے بعدپولیس افسران نے ادے پور کے 450 سال قدیم سٹی پیلس کو گھیرے میں لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار اروند کمار پوسوال نے گزشتہ روز بتایا کہ امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہےاور یہ کہ محل کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے حمایت یافتہ سرکاری حکام نے علاقے کا عارضی کنٹرول سنبھالنے کے لیے مداخلت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران انتہا پسندہندو قوم پرست پارٹی کے ریاستی قانون ساز وشوراج سنگھ کو رواں ماہ اپنے والد کے انتقال کے بعد میواڑ کے شاہی خاندان کے جانشین کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔