• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے وارنٹ کی پیروی کرینگے، برطانوی وزیر خارجہ

لندن(جنگ نیوز)عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر برطانیہ نے بھی ردعمل دے دیا۔برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہوکے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلےکی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہاہے۔اس سے قبل اٹلی اور نیدرلینڈز بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید