تہران (اے ایف پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گزشتہ روز کہا ہے کہ غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ ناکافی ہے ،وہ سزائے موت کے مستحق ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے تہران کے ایک اجلاس میں کہا کہ یہ کافی نہیں ہے۔آئی سی سی کے ججوں نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی مناسب بنیادیں موجود ہیں کہ نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بھوک کو جنگ کےحربے کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ کی پٹی میں جان بوجھ کر شہریوں پر حملہ کرنے کی مجرمانہ ذمہ داری قبول کی۔