ریاض (شاہدنعیم) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔میٹرو سروس سے ریاض کے ٹریفک اژدہام میں کافی حد تک بہتری آنے کی امید ہے، افتتاح سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میٹرو کے حوالے سے ویڈیو دکھائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ میٹرو سروس ایک عظیم منصوبہ ہے،جو اس دورِ حکومت میں مکمل ہوا۔ریاض میٹرو کے 6ٹریکس ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 176کلومیٹر ہے ،جبکہ اسٹیشنز کی تعداد 85ہے ،جن میں 4 مرکزی اسٹیشنز شامل ہیں۔