• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹی ٹی پی مذاکرات نہیں ہورہے، تمام غیر ملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد ( فاروق اقدس ، ماریانہ بابر) وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، حکومت کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیمیں چیمپئن ٹرافی میں شرکت کریں گی، ہم سمجھتے ہیں کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے،ہم نے یہی بات آئی سی سی سے کہی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر کوئی ویزا اجراء یا سفر کی ممانعت نہیں تاہم کچھ پابندیاں ضرور ہیں جن پر بات چیت جاری ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران مشہد کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ 

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ احتجاج کے دوران گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں۔

اہم خبریں سے مزید