• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا اساتذہ کی حمایت کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایم کیو ایم انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور فپواسا کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے سندھ حکومت کی جانب سے مستقل اساتذہ کی جگہ معاہداتی اساتذہ کی بھرتیاں ناقابل قبول ہیں، سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت بند کی جائے سندھ حکومت اب جامعات کو بھی بلدیاتی اداروں کی طرح اپنے رحم و کرم پر رکھنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ جامعات کی خودمختاری کیلئے واضح پالیسی بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید