• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چیف فنانشل آفیسر آڈانی گروپ

ممبئی/نئی دہلی( جنگ نیوز) آدانی گروپ کے فنانس چیف جگیشندر سنگھ نے جمعہ کو ایک تقریب کے دوران ان الزامات کو "بے بنیاد" قرار دیا کہ گروپ کے عہدیداروں نے بھارت میں سولر پاور کے معاہدے حاصل کرنے کے لیے رشوت دی۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نجی کمپنیوں اور امریکی محکمہ انصاف کا قانونی معاملہ ہے، ہم شامل ہیں نہ امریکا نے درخواست دی ہے تاہم یہ معاملہ بھارتی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے اور اپوزیشن نے وزیراعظم مودی پراڈانی گروپ کو تحفظ دینے کاالزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈانی گروپ کے جگیشندر سنگھ نے مزید کہا کہ:"ہم ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اگر اتنی بڑی رقم خرچ کی جاتی، تو مجھے یقیناً علم ہوتا، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔"بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ نجی کمپنیوں اور امریکی محکمہ انصاف کے درمیان ایک قانونی معاملہ ہے اور اس میں بھارتی حکومت شامل نہیں۔بھارتی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث چھڑ گئی، جہاں اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی پر آڈانی گروپ کو تحفظ دینے کا الزام لگایا۔
اہم خبریں سے مزید