• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب سے بڑھ چکے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے قرضے بھی اتارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی بڑھایا اب زرمبادلہ ذخائر 12ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں، ڈھائی سال میں کوئی نیا قرضہ نہیں لیا گیا جبکہ 2015 سے 2022 تک ہمارے قرضوں میں سالانہ 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہورہا تھا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب پاکستان بینکنگ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے نے کہا کہ بینکنگ ایوارڈ سے مسابقت اور کسٹمرز کی سہولیات میں بہتری آئے گی یہ ایوارڈز کی تقریب خوش آئند ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مالی سال 22ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھاجس کی وجہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑے رواں مالی سال کے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 200 ملین ڈالر سرپلس ہے اور ہمیں مزید بچت کی توقع ہے ۔
اہم خبریں سے مزید