• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد و فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مستعفی ہونے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کون لوگ ہیں جو ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسلام آباد تک کوئی گولی نہیں چلائی تو پھر آپ کیسے ان پر گولیاں چلا سکتے ہیں پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کی بات کرنا اسمبلیوں سے قراردادیں پاس اور گولیاں چلانا قبول نہیں کریں گے چوبیس سے چھبیس نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ضلعی امیر ضیاالدین انصاری بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پانچ لوگوں کی موت اطلاع میرے پاس موجود ہے جبکہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص نہیں مرا محسن نقوی فی الفور مستعفی ہوں، انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قراردادوں کی بھی مذمت کی،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کی تجویز کی بھی مذمت کی۔
اہم خبریں سے مزید