کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ائیرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی قائم کر دی ۔8 رکنی جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم گرفتار ملزم محمد جاوید اور خاتون ملزمہ گل نسا سے سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ الزام نمبر 142/24 کی تفتیش کرے گی۔ٹیم کو 15 روز میں ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ ایم آئی،آئی ایس آئی،آئی بی ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ،کراچی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی کسی اور ایجنسی اور ڈیپارٹمنٹ سے بھی مدد لے سکے گی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جے آئی ٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی درخواست پر بنائی گئی ہے۔