• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن


غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس حوالے سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید