لندن (آئی این پی ) برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر نے اسلام آباد میں مظاہروں کے دوران مبینہ جانی نقصان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام سے مظاہرین کے حقوق کی حمایت اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرمملکت ہمیش فالکنر نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں مظاہروں کے دوران جانی نقصان پرتشویش ہے، برطانوی حکومت پاکستانی حکام سے سویلین مظاہرین کے حقوق کی حمایت اور بنیادی آزادیوں کے احترام کامطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا صحافی مطیع اللہ جان پرمقدمہ ختم کرکے رہا کیاجائے۔ برطانیہ پاکستانی مظاہروں کی صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔