ابوظبی (جنگ نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو یو اے ای پہنچے یہ ان کا تین سال میں پہلا دورہ ہے یہ 5؍ دسمبر کو اوپیک پلس آئل پالیسی اجلاس سےقبل دورہ ہےجواتوار کو ملتوی کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زیر غور آنے والے ایشوز میں متحدہ عرب امارات کےلیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا معاملہ بھی ہے جس پر رواں سال جون میں اتفاق ہوا تھا جس کی شروعات جنوری 2025ء سے طے ہے۔ اوپیک پلس کااتوار کو عبوری اجلاس اس روز کویت میں گلف سمٹ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔