کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو سروس کے دروازے آخرکار عوام کیلئے کھول دیے گئے ہیں۔ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے مطابق بغیر ڈرائیورز کے چلنے والی میٹرو ٹرینوں کی1،4اور 6نمبر لائنوں کو عوام کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ 2اور 5نمبر کی لائنیں15دسمبر تک فعال ہو جائینگی۔ لائن نمبر 3 میں آپریشنز کا آغاز 5 جنوری 2025 کو ہوگا۔ریاض میٹرو کا ٹریک مجموعی طور 176 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور یہ 6 لائنوں پر مشتمل ہے جبکہ 85 ٹرانزٹ اسٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔