غزہ ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری میں 38فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، غزہ میں 36اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں 2شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں اسکول میں قائم بے گھر افراد کے مرکز کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر شکریہ ادا کیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی ضرورت کے بارے میں حماس کیخلاف سخت بیان دیا جس میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔